ڈیڑھ لاکھ روپے اور طلائی بالیاں چھیننے کا الزام، مقدمہ درج

ڈیڑھ لاکھ روپے اور طلائی بالیاں چھیننے کا الزام، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مبینہ جعلی نکاح نامہ دکھا کر خاتون کو اپنی بیوی ثابت کرنے اور مسلسل تعاقب کے بعد گھر میں گھس کر تشدد کرنے والے شخص پر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور طلائی بالیاں چھیننے کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

محلہ صادق آباد کی رہائشی سمیرا بی بی نے تھانہ ساہیوال پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ محمد عمران اسے زبردستی نکاح پر مجبور کرتا تھا ۔اور اس نے مبینہ طور پر جعلی نکاح نامہ تیار کر رکھا ہے جسے لوگوں کو دکھا کر وہ خاتون کو اپنی بیوی ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے ،خوف کے باعث وہ فروکہ سے ساہیوال منتقل ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...