کتا پکڑنے کے شبہ میں شہری پر حملہ کر کے اسے گھائل کر دیا گیا

کتا پکڑنے کے شبہ میں شہری پر  حملہ کر کے اسے گھائل کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کتا پکڑنے کے شبہ میں راستہ روک کر شہری پر حملہ کر کے اسے گھائل کر دیا گیا۔

 موضع پچانی کے رہائشی محمد اختر نے پولیس تھانہ جھاوریاں کو بتایا کہ وہ موضع گھنگوال میں احمد ہطار کے ڈیرے پر ملازمت کرتا ہے اور گزشتہ شام خریداری کے لیے گھنگوال جا رہا تھا کہ راستے میں پہلے سے موجود محمد سلیمان نے ڈنڈے کے زور پر اس کا راستہ روک لیا اور مبینہ طور پر کتا پکڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تشدد شروع کردیا ملزم نے سر پر ڈنڈا مارنے کی کوشش کی جس سے بچنے کیلئے اس نے ہاتھ آگے کیا اور وار بائیں ہتھیلی پر لگا، جس سے ہڈی فریکچر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...