دولہے کے والد سے 5 لاکھ روپے اور دو تولے سونا ہتھیا لیا

دولہے کے والد سے 5 لاکھ روپے اور دو تولے سونا ہتھیا لیا

نکاح نامہ اس کے ہاتھ میں دیا ، سونا دیکھنے کے بہانے غائب ہو گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جعلی نکاح نامہ تیار کرکے دولہے کے والد سے مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے اور دو تولے سونا ہتھیالئے گئے ، متاثرہ شخص محمد سلطان کے مطابق ملزمان نے اس کے بیٹے کے ساتھ لڑکی کا رشتہ طے کرنے کے عوض 5 لاکھ روپے اور دو تولے سونا طلب کیا تھا۔ مدعی کے مطابق 8 اگست کو ملزمان ایک مولوی کو ہمراہ لے کر شاہین آباد میں اس کے گھر آئے جہاں فرضی کارروائی کرتے ہوئے نکاح نامہ اس کے ہاتھ میں دیا اور کہا کہ رقم اور سونا دکھائے جائیں،جب اس نے رقم اور گولڈ دکھایا تو ملزمان مبینہ طور پر زبردستی رقم اور سونا لے کر کار میں فرار ہوگئے واقعے کے بعد متاثرہ شخص نے عدالت سے رجوع کیا، جس کے حکم پر تھانہ سلانوالی پولیس نے خاتون سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او تھانہ سلانوالی کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ نامزد ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...