شہریوں کو انعام کا لالچ دیکر رقم وصول کرنیوالے دو افراد گرفتار

 شہریوں کو انعام کا لالچ دیکر رقم وصول کرنیوالے دو افراد گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھیرہ بھلوال چوک کے قریب مبینہ طور پر موبائل سم ایکٹیویشن کے نام پر شہریوں کو انعام کا لالچ دے کر رقم وصول کرنے والے دو افراد قانون کی زد میں آ گئے۔

 پولیس کے مطابق دو افراد مبینہ طور پر موبائل سم کا سٹال لگا کر بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے سم ایکٹیویٹ کروانے اور انعام دلوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم وصول کر رہے تھے ،کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کو قابو کرکے ان کے قبضے سے مبینہ طور پر 5 ہزار روپے نقدی برآمد کرلی، جس میں 500 روپے مالیت کے 10 نوٹ شامل تھے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد نے دورانِ ابتدائی پوچھ گچھ شہریوں سے انعام کا لالچ دے کر رقم وصول کرنے کا اعتراف کیا گرفتار ملزمان کی شناخت رانا عمران ولد محمد انور، سکنہ اقبال ٹاؤن فیصل آباد، اور محمد شاہد ولد نصر اﷲ، سکنہ غلام محمد آباد فیصل آباد کے نام سے ہوئی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...