قرآن مجید سے مضبوط تعلق بنا کر ہم دُنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں،حافظ طاہر رزاق

 قرآن مجید سے مضبوط تعلق بنا کر  ہم دُنیا و آخرت میں سرخرو ہو  سکتے ہیں،حافظ طاہر رزاق

بھلوال(نمائندہ دنیا)ڈائریکٹر تعلیم الاسلام سکول بھلوال حافظ طاہر رزاق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالی کی آخری کتاب مکمل ضابطہ حیات ہے قرآن مجید سے مضبوط تعلق بنا کر ہم دُنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں اُسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے ۔

 آج ضرورت اِس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں اسوۃ حسنہؐ کو شامل رکھیں۔ دُکھی انسانیت کی خدمت گزاری سے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ۔معاشرے کے ستائے ہوئے افراد’بیوگان’ یتیموں’لاوارث اور بے سہارا لوگوں کی مالی معاونت اور خشک راشن سے مدد کی جائے ۔تاکہ انکی زندگیوں میں آسانی پیدا ہو سکے اِس سلسلہ میں صاحب استطاعت افراد اس بھلائی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ معاشرے میں توازن قائم رہ سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...