اشتہاری قاتل کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا
ملزم نے لاکھوں روپے لے کر اپنے دوست کو گھر بلاکر قتل کیا تھا
موچھ (نمائندہ دنیا)موچھ پولیس کی بڑی کامیابی ایس ایچ او رانا توقیر احمد نے کرایے کے اشتہاری قاتل عزیز الرحمن خانی خیل کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ہے ملزم نے لاکھوں روپے لے کر اپنے دوست عمران خان درگئی خیل کو گھر بلاکر اپنے دوستوں کے ہمراہ قتل کیا تھا اور بعد ازاں واردات کو مٹانے کے لیے مقتول عمران درگئی خیل کی لاش نہر تھل میں پھینک دی جو تین دن بعد تھانہ موچھ کے علاقے تری خیل پل کے قریب پانی سے تیر کر باہر آگئی جس کو تحویل میں لے کر پولیس نے مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر عمران خان مقتول کے دشمنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ملزمان کی گرفتاری کے دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مقتول عمران درگئی خیل کو اسکے دوست نے 45 لاکھ روپے کے عوض ان کے دشمنوں کی ایما پر قتل کیا ہے انکشاف کے بعد کرایے کا قاتل عزیز الرحمن روپوش ہو گیا تھا جس کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ہے اور ریمانڈ لے کر تفتیش شروع کردی ہے عوامی سماجی حلقوں نے کرایے کے قاتل کی گرفتاری کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments