میلاد کی ا یمان افروز محافل میں ہونیوالا ذکر سکون قلب کا سبب بنتا ،عبدالواہب چغتائی

میلاد کی ا یمان افروز محافل  میں ہونیوالا ذکر سکون قلب کا  سبب بنتا ،عبدالواہب چغتائی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)انجمن غلاما ن مصطفے ٰ جوہر آباد کے سرپرست اعلیٰ عبدالواہب چغتائی نے کہا ہے کہ باعث تخلیق کائنات حضرت محمد مصطفے ٰ ﷺ کی آمد کی خوشی میں محافل میلاد کا انعقاد ہماری بخشش اور نجات کا ذریعہ ہے انشاء اﷲ طلوع صبح قیامت تک یہ روحانی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جشن میلاد النبیؐ کے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ انجمن غلامان مصطفےٰؐ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میلاد کی ا یمان افروز محافل میں ہونیوالا ذکر محبوب خدا ایمان کی تازگی اور سکون قلب کا سبب بنتا ہے لیکن ان محافل کے انعقاد کا اصل مقصد یہ ہے کہا کہ محبوب خدا کی پا کیزہ تعلیمات اور آفاقی پیغام کو عام کی جائے ، اس لیئے ضروری ہے کہ ہم اپنے تمام معمولات زندگی میں سیرت مصطفے ٰ کو مد نظر رکھیں اپنے قول فعل اور کردار کو حقیقی عاشق مصطفے ٰ ہونے کا ثبوت دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...