میلادِ مصطفیٰؐ کے سلسلے میں آئیڈیل پیلس بھیرہ میں تقریب کا انعقاد
ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولوں کے طلبہ کے درمیان حسنِ قرأت اور نعتِ کے مقابلے
بھیرہ(نامہ نگار)میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں آئیڈیل پیلس بھیرہ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے کی جبکہ ملک سفیان سکندر بھرتھ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔تقریب میں تحصیل بھر کے ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولوں کے طلبہ کے درمیان حسنِ قرأت اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے مقابلے منعقد ہوئے ، جن میں بھیرہ، میانی، حضور پور، چک سیدا، چک مبارک، علی پور سیداں، کلیان پور اور دیگر علاقوں کے سکولوں کے طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے علاوہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں تقریب میں علما کرام، تاجروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے انتظامات چیف آفیسر بلدیہ بھیرہ مہر ندیم منظور کی زیر نگرانی نہایت خوبصورتی اور احسن انداز میں کیے گئے ، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔مقابلوں میں ججز کے فرائض گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کے پرنسپل پروفیسر ریاض حسین عامر، پروفیسر ڈاکٹر لقمان حیدر اور ڈاکٹر انوار احمد نوری نے انجام دیے ، جبکہ پروگرام کی نظامت معروف کالم نگار اور اسکالر انتظار احمد اسد نے کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments