قیمت ادا کئے بغیر ہاوسنگ سکیم بنانے کا نوٹس ،تما م ٹرانزیکشنز بلاک

 قیمت ادا کئے بغیر ہاوسنگ سکیم بنانے کا نوٹس ،تما م ٹرانزیکشنز بلاک

سڑکیں وغیر بنا کر ٹاؤن کی شکل دے دی ،لوگوں کو پلاٹ فروخت کر نا شروع کر دیئے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہازیب حسین لابر نے میونسپل کمیٹی جوہر آباد کی حدود میں شبیر کالونی کے قریب 80کنال قطعہ اراضی کی قیمت ادا کئے بغیر اس پر ہاوسنگ سکیم بنانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اورسی او میونسپل کمیٹی کواس ضمن کی جانیوالی تما م ٹرانزیکشنز بلاک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ یہ کاروائی موضع بولا کے رہائشی اراضی کے مالکا ن محمد شفیع ، عنائت اﷲ اور ان کی ہمشیرہ رضیہ بی بی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے رکن ملک محمد آصف بھا کی وساطت سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی تحریری درخواست پرانکوائری کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ، درخواست میں انکشاف کیا گیا تھا کہ رمضان کالونی کے رہائشی غلام حبیب نے متذکرہ اراضی کی خریداری کی مد میں 20لاکھ روپے بیعانہ دے کراراضی کی قیمت ایک کروڑ 80لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد اراضی کا قبضہ حاصل کرنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن اس رقم کی ادا ئیگی کے بغیر ہی نہ صرف اس نے اراضی پر قبضہ کر لیا اور اس پر سڑکیں وغیر بنا کر اسے ٹاؤن کی شکل دے دی اوراشٹامپ پیپرز پر لوگوں کو پلات فروخت کر نا شروع کر دیئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈپتی کمشنر خوشاب کو فوری نوٹس لینے کی ہدائت ی تھی ، ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اس واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور دوران تحقیقات کے دوران اراضی کے مالکا ن محمد شفیع ، عنائت اﷲ اور ان کی ہمشیرہ رضیہ بی بی اور خریدار غلام حبیب کے موقف کی تفصیلی سماعت کی گئی۔ اس دوران ملزم غلام حبیب نے اپنے لیٹر پیڈ پر بنائی گئی رقم کی ادائیگی کی رسیدیں پیش کیں جو بوگس ثابت ہوئیں تو ڈپٹی کمشنر خوشاب نے رہائشی سکیم کی مد میں ہونیوالی تمام ٹڑانزیکشز بلاک کرنے کا حکم دے دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...