علاج کے لیے لاہور جانے والی خاتون بیٹی سمیت واپس نہ پہنچ سکی

علاج کے لیے لاہور جانے والی  خاتون بیٹی سمیت واپس نہ پہنچ سکی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) علاج کے لیے لاہور جانے والی 22 سالہ خاتون ساڑھے چار سالہ بیٹی سمیت واپس نہ پہنچ سکی، اہل خانہ نے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا۔

چک نمبر 6 بھلوال کے رہائشی محمد کاشف نے تھانہ کوٹ مومن پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ اقصیٰ رانی پاؤں کی تکلیف کے باعث اپنے والدین کے گھر ہجن میں رہ کر علاج کرا رہی تھی اور 13 اگست کو ساڑھے چار سالہ بیٹی فاطمہ کے ہمراہ جنرل ہسپتال لاہور چیک اپ کے لیے گئی، تاہم واپس نہ آئی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون اور بچی کی تلاش سمیت واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...