کلرسپیڈ بریکرز جام ہو کر حادثات کا باعث بننے لگئے

 کلرسپیڈ بریکرز جام ہو کر حادثات  کا باعث بننے لگئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگائے گئے کلرسپیڈ بریکرز جام ہو کر حادثات کا باعث بننے لگئے ٹائرز پھٹنے سے گاڑیوں کا نقصان ہورہا ہے۔

سپیڈ بریکرز بعض اوقات جام ہونے سے اونچے نیچے ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ٹائر پھٹنے لگے ہیں۔ڈاکٹرز، سٹاف، مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہسپتال آنے جانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو متعدد بار شکایات کی جا چکی ہیں لیکن تاحال مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔عوامی حلقوں نے کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کاکہنا ہیکہ ہسپتال جیسے حساس مقام پر ایسے سپیڈ بریکرز کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں سپیڈ بریکر جان بچانے کے لیے لگائے جاتے ہیں، جان لینے کے لیے نہیں انتظامیہ فوری طور پر نقصان دہ بریکرز کو ہٹا کر نئے اور سائنسی بنیادوں پر بنے بریکرز لگوائے تاکہ مریض وقت پر ہسپتال پہنچ* سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...