غفلت، ناقص نگرانی کان کنوں کیلئے حادثات کا سبب بن رہی
سرگرمیوں کی باقاعدہ نگرانی کیلئے ضروری ٹیکنیکل سٹاف ہی تعینات نہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پہاڑیوں پر پتھر توڑنے کے دوران مزدوروں کی جانیں لینے والے حادثات محض اتفاق نہیں بلکہ مبینہ غفلت، ناقص نگرانی اور کان کنی کے بنیادی حفاظتی اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کا نتیجہ ہیں ،ویجی لینس ٹیم کی جانب سے شروع کی گئی انسپکشن آخری مراحل میں داخل جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ کان کنی کے بنیادی اصولوں پر عملدرآمد اور سرگرمیوں کی باقاعدہ نگرانی کے لیے ضروری ٹیکنیکل سٹاف ہی متعدد مقامات پر تعینات نہیں، جس کے باعث کان کنی کے کام میں حفاظتی تقاضوں کو نظر انداز کیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں،افرادی قوت اور اخراجات کم کرنے کی خاطر بعض مقامات پر کان کنی کے ایسے طریقے اختیار کیے جا رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہیں، پہاڑیوں کے نیچے سرنگیں بنا کر ایک ہی بار میں زیادہ سے زیادہ پتھر توڑنے کی کوشش کی جاتی ہے ، اس طریقہ کار سے نہ صرف بارود، کھاد اور دیگر اخراجات کم ہوتے ہیں بلکہ مزدور بھی کم درکار ہوتے ہیں، حالانکہ کان کنی کے اصولوں کے مطابق پہاڑی کو اوپری سطح سے مرحلہ وار توڑا جانا چاہیے تاکہ زمین اور چٹانوں کے دباؤ کو کنٹرول میں رکھا جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق بعض کانوں میں بنیادی حفاظتی اصولوں سے لاعلم یا ناتجربہ کار افراد عملی کام کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ بعض جگہوں پر اصول و ضوابط سے آگاہی کے باوجود مبینہ طور پر اخراجات بچانے کے لیے حفاظتی تقاضوں کو دانستہ نظر انداز کیا جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments