جشن عید میلادالنبیؐ ،پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

جشن عید میلادالنبیؐ ،پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 12 ربیع الاول کے موقع پر جشن عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں اور محافل کے لیے سرگودھا پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ،ترجما ن ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق ضلع بھر میں جلوسوں اور محافل میلاد کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے ، جس کے تحت ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے پولیس کی جانب سے اہم مقامات اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ جلوسوں کے راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے شرکاء کی چیکنگ کی جائے گی پولیس حکام کے مطابق سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں اور اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی ریزرو نفری بھی الرٹ رہے گی،ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور مشکوک سرگرمی یا کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع دیں تاکہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کو پُرامن ماحول میں منایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...