اسلحہ سمگلنگ کی بڑی کوشش کام،ویگوڈالہ سے بھاری مقدار میں غیر قانون اسلحہ بر آمد
رائفل جی تھری 5، 222 بور 3،کلاشنکوف 23 ، بندوق 12 بور رپیٹر 14 ، رائفل 7ایم ایم 1 ، پسٹل 30 بور 56 ، پسٹل 9 ایم ایم 22 عدد،38 ہزار سے زائد گولیاں؍ قبضہ میں لے لیں
سرگودھا،بھیرہ(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) سرگودھا میں اسلحہ کلچر اور بدمعاشی کلچر کے خاتمے کیلئے جاری بھرپور کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ بھیرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک ویگو ڈالہ بھلوال سے بھیرہ کی طرف آرہا ہے جس میں بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ موجود ہے ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ بھیرہ پولیس نے پل نہر خان محمد والا پر فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے مذکورہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ جس میں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ، اس حوالے سے ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے پریسن کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں رائفل جی تھری 5 عدد، رایفل 222 بور 3 عدد، رائفل 223بور 2 عدد، کلاشنکوف 23 عدد، بندوق 12 بور رپیٹر 14 عدد، رائفل 7ایم ایم 1 عدد، بندوق 12 بور ڈبل بیرل 1 عدد، پسٹل 30 پور 56 عدد، پسٹل 9 ایم ایم 22 عدد، 281میگزین ، مختلف باڈی پارٹس سمیت 38ہزار سے زائد گولیاں؍ ایمونیشن شامل ہیں ، ملزم عبدالناصر ولد نوید خان، سکنہ پشاور کو گرفتار کر لیا گیا ،وہ یہ اسلحہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا ہے ۔ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ نیٹ ورک کے دیگر متعلقہ خفیہ و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ مربوط کوآرڈینیشن کے تحت اسلحہ کے مین سپلائر اور اس کے پورے نیٹ ورک تک پہنچنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments