27 ستمبر کو اسلام آباد کا رخ کریں گے ، یہ انقلاب کا دن ہوگا: ملک حسن اسلم اعوان
خوشاب (نمائندہ دُنیا )رکن صوبائی اسمبلی ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ آج قوم کا واحد مخلص اور جرات مند لیڈر عمران احمد خان نیازی جیل میں ناحق قید ہیں۔
جن کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو جوش و جذبے کے ساتھ اسلام آباد کا رخ کریں گے اور 27 ستمبر انقلاب کا دن ہوگا۔وہ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے تین ججز کے حکم کو نظر انداز کرنا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک امر ہے ۔ حکومت اور انتظامیہ آئین و قانون سے بالاتر ہونے کا تاثر دے رہی ہے اور انہیں عدلیہ اور ججز کے احکامات کا کوئی خوف نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments