بھاگٹانوالہ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک شخص گرفتار

بھاگٹانوالہ میں بجلی چوروں کے  خلاف کریک ڈاؤن، ایک شخص گرفتار

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن نمبر 2 بھاگٹانوالہ نور خان کی زیرنگرانی بجلی چوری اور بجلی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

کارروائی کے دوران واپڈا ٹیم نے قمر عباس نامی شخص کو مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔واپڈا حکام کے مطابق موقع پر بجلی چوری پکڑے جانے پر مبینہ ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے ۔ایس ڈی او نور خان نے کہا کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...