2 لاکھ سے زائد آبادی، کندیاں کو فوری تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ
کندیاں (نمائندہ دُنیا )شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ میانوالی کے دوسرے بڑے شہر کندیاں کو فوری طور پر تحصیل کا درجہ دیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش انتظامی مشکلات کا ازالہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کندیاں آبادی کے لحاظ سے ضلع میانوالی کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اس کی آبادی دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، تاہم اس کے باوجود یہاں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات انتہائی ناکافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کندیاں میں علاج معالجے ، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ، جس کے باعث شہریوں کو معمولی نوعیت کے سرکاری امور اور ضروری سہولیات کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments