جماعت نہم کے ری ایڈمیشن کا شیڈول جاری، آخری تاریخ 17 ستمبر مقرر
میانوالی (نامہ نگار ) جماعت نہم میں دوبارہ داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کے لیے ری ایڈمیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔
تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے ری ایڈمیشن فیس 2 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے ، جبکہ بغیر لیٹ فیس دوبارہ داخلے کی آخری تاریخ 17 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے ۔شیڈول کے مطابق حالیہ امتحانات میں فیل ہونے والے وہ طلبہ و طالبات جو دوبارہ ٹیسٹ دینے کے بجائے جماعت نہم ہی میں رہنا چاہتے ہیں، وہ مقررہ تاریخ تک ری ایڈمیشن حاصل کرسکتے ہیں۔ داخلہ کے خواہشمند طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ آخری تاریخ کا خیال رکھتے ہوئے بروقت داخلہ مکمل کرائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments