جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا کار سوار حوالات میں بند

جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا کار سوار حوالات میں بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چالان سے بچنے کیلئے جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا کار سوار حوالات جا پہنچا، پولیس کے مطابق پل 47 کے قریب ایک مشکوک کار کو روک کر چیک کیا گیا۔

 گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت اکمل عباس سکنہ 107 جنوبی کے نام سے ہوئی، پولیس نے گاڑی کی رجسٹریشن بک اور نمبر کی تصدیق کیلئے سیف سٹی سے رابطہ کیا تو گاڑی کی نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن بک جعلی نکلی پولیس کے مطابق اکمل عباس نے مبینہ طور پر اپنی گاڑی پر دوسری گاڑی کا رجسٹرڈ نمبر استعمال کرکے جعل سازی اور دھوکہ دہی کی، جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...