سیال موڑ، اسلام آباد انٹرچینج کی صفائی و خوبصورتی کا جائز

سیال موڑ، اسلام آباد انٹرچینج کی صفائی و خوبصورتی کا جائز

سیال موڑ، اسلام آباد انٹرچینج کی صفائی و خوبصورتی کا جائزکمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے جاری اقدامات اور بیو ٹیفکیشن پر بریفنگ لی

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے سیال موڑ اور اسلام آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور علاقے میں جاری صفائی ستھرائی، خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے کمشنر سرگودھا کو صفائی کے موجودہ انتظامات، جاری اقدامات اور علاقے کی خوبصورتی کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شہر کے داخلی راستوں اور اہم مقامات کو مزید خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے جبکہ اہم شاہراہوں، داخلی راستوں اور نمایاں مقامات کی خوبصورتی کے لیے عملی اقدامات تیز کیے جائیں تاکہ علاقے کا مجموعی ماحول بہتر اور خوبصورت بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...