جامعہ رحیمیہ حسینیہ میں تقریری و نعتیہ مقا بلوں کا انعقاد

 جامعہ رحیمیہ حسینیہ میں تقریری و نعتیہ مقا بلوں کا انعقاد

جامعہ رحیمیہ حسینیہ میں تقریری و نعتیہ مقا بلوں کا انعقادپوزیشن ہولڈر طلبہ میں ٹرافیاں، نقد انعامات، صحافیوں میں شیلڈز تقسیم

کلورکوٹ (نمائندہ دنیا )کلورکوٹ کی معروف دینی درسگاہ جامعہ رحیمیہ حسینیہ میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے مختلف دینی مدارس کے طلبہ کے مابین تقریری و نعتیہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے سیرت النبی ﷺ اور اسوہ حسنہ کے موضوعات پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جامعہ رحیمیہ حسینیہ کے مہتمم مولانا محمد فاروق کی زیرصدارت منعقدہ تقریب میں شہریوں، مہمان طلبہ، اقامتی طلبہ، اساتذہ کرام اور میڈیا نمائندگان سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ تقریری مقابلوں میں طلبہ نے سیرت النبی ﷺ، اسوہ حسنہ اور حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر مدلل انداز میں اظہار خیال کیا، جبکہ نعتیہ مقابلے میں بھی طلبہ نے خوبصورت انداز میں نعتیہ کلام پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔تقریب کے اختتام پر رانا محمد ناصر، مولانا محمد فاروق اور مولانا عبدالمتین نے مثبت صحافت اور بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں نمائندہ روزنامہ دنیا کلورکوٹ ملک رفیع اللہ ملانہ، سینئر صحافی رانا خالد محمود، معروف صحافی زاہد شریف رانا اور معروف صحافی ملک ہارون الرشید سگو کو شیلڈز پیش کیں۔مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کے تمام شرکاء کی مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ضیافت کی گئی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں جامعہ رحیمیہ حسینیہ کے اساتذہ کرام اور طلبہ نے بھرپور کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...