مقدمات کی پیروی سے روکنے کیلئے خاتون کو گھر گھس کر دھمکیاں
مقدمات کی پیروی سے روکنے کیلئے خاتون کو گھر گھس کر دھمکیاں شمیم نے ریاض، قمر، ثمر، شہباز، عاقب، رضوان، آبدار کیخلاف مقدمات کر رکھے ہیں
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں مقدمات کی عدالت میں پیروی کرنے والی خاتون کو مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔چک نمبر 27 کی رہائشی شمیم بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نے ریاض، قمر، ثمر، شہباز، عاقب، رضوان، آبدار وغیرہ کے خلاف مختلف مقدمات درج کروا رکھے ہیں، جن کی وہ عدالت میں پیروی کر رہی ہے ۔خاتون کے مطابق مذکورہ افراد مبینہ طور پر اسے مقدمات کی پیروی سے باز رکھنے کے لیے اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ لہراتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ متاثرہ خاتون نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور اسے اور اس کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔پولیس نے درخواست موصول ہونے پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments