سسر کی بہو کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش، تشدد کا الزام
سسر کی بہو کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش، تشدد کا الزاممتاثرہ خاتون کی درخواست پر موسیٰ خیل پولیس نے مقدمہ درج ، کارروائی شروع
میانوالی (نامہ نگار ) میانوالی کے نواحی علاقے بوری خیل میں ایک خاتون نے اپنے سسر پر مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور زیادتی کی کوشش جبکہ دیور پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے ۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر موسیٰ خیل پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔درخواست کے مطابق خواص خان نے مبینہ طور پر اپنی بہو کو آواز دے کر کمرے میں بلایا اور مبینہ طور پر چھیڑخانی شروع کردی۔ خاتون کے منع کرنے پر اسے مبینہ طور پر زبردستی پکڑنے کی کوشش کی گئی۔ خاتون کے شور پر اس کا دیور خلاص خان موقع پر پہنچ گیا۔بعدازاں سسر نے مبینہ طور پر پڑوسی کے گھر جانے کا بہانہ بنا کر اپنے بیٹے سے اس پر تشدد کروایا، جس کے دوران مبینہ طور پر بجلی کی تار سے مارا گیا، جس سے جسم پر نشانات پڑ گئے اور کپڑے بھی پھٹ گئے ۔ اطلاع ملنے پر خاتون کا بھائی موقع پر پہنچا اور اسے مبینہ تشدد سے بچایا۔موسیٰ خیل پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ‘‘خواتین میری ریڈ لائن’’ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments