یومِ دفاع پاکستان، سرگودھا آرٹس کونسل میں پروقار تقریب
یومِ دفاع پاکستان، سرگودھا آرٹس کونسل میں پروقار تقریب سکول کے طلبہ نے ملی نغمے ، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلو پیش کیے ، شہدا کو کراض عقیدت پیش
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)یومِ دفاع پاکستان 6 ستمبر کے حوالے سے سرگودھا آرٹس کونسل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد دفاعِ وطن کے لیے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا، نئی نسل بالخصوص طلبہ میں حب الوطنی اور قومی ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنا تھا۔تقریب پریسبیٹرین ایجوکیشن بورڈ EMS گرلز کیمپس سرگودھا، سرگودھا آرٹس کونسل اور ضلعی حکومت کے باہمی تعاون سے منعقد ہوئی۔ پروگرام کی منتظمین میں پرنسپل پریسبیٹرین ایجوکیشن بورڈ EMS گرلز کیمپس مسز ارم خُرم اور سوشل اینڈ ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ آشر عدیل نمایاں رہے ۔تقریب کے دوران سکول کے طلبہ نے ملی نغمے ، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلو پیش کیے ۔
چوں کی پُرجوش اور حب الوطنی سے بھرپور پیشکشوں نے حاضرین کو متاثر کیا اور تقریب کا ماحول قومی جذبے سے سرشار رہا۔ طلبہ نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے 6 ستمبر 1965 کے قومی جذبے ، پاک فوج کے شہداء و غازیوں کی بہادری اور دفاعِ وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔مقررین نے اپنے خطابات میں 6 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ کا اہم اور قابلِ فخر دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا اور نئی نسل کو پاکستان کی دفاعی تاریخ، قومی یکجہتی اور حب الوطنی سے روشناس کرانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل، چیف وارڈن سول ڈیفنس خواجہ محمد ارشد، ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر ہشمت، ایڈمنسٹریٹر سندس فاؤنڈیشن شہزاد قیصر، پروٹیکشن لائف فاؤنڈیشن کی عابدہ نذر، ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام خرم نذیر سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان، طلبہ کے والدین، سکول انتظامیہ اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments