نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی رات قریب 2 بجے گھر پر فائرنگ ، لڑکی محفوظ رہی

 نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی رات قریب  2 بجے گھر پر فائرنگ ، لڑکی محفوظ رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 15 شمالی میں ایک لڑکی اس وقت موت کے منہ سے بال بال بچ گئی جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے رات قریب 2 بجے گھر پر سیدھی فائرنگ کر دی۔

ربیعہ قمر کے مطابق فائرنگ کی آواز سن کر وہ، اس کے والد محمد نذر اور دو گواہان نصر و محسن جاگ اٹھے اور ملزمان کو پہچان لیا، تاہم فائر خوش قسمتی سے گیٹ پر لگے جس سے سب افراد بروقت کمروں میں پناہ لے کر محفوظ رہے ۔ فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر رابطہ پر پولیس موقع پر پہنچ گئی مگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ واقعے کی وجہ چند روز قبل ملزم تہذیب کی جانب سے گھر میں زبردستی داخل ہو کر ناجائز حرکت کی کوشش اور مزاحمت پر پیدا ہونے والی رنجش بتائی گئی ہے ، جس پر مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...