لڑکی کی مبینہ نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے پر مقدمہ درج

لڑکی کی مبینہ نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے پر مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چک 56 جنوبی میں 18،19 سالہ لڑکی کی مبینہ نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے اور شادی سے قبل سسرال والوں کو ویڈیو دکھا کر بارات سے ایک روز قبل رشتہ تڑوانے کا الزام، ویڈیو مختلف گروپس میں وائرل کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حسیب علی نے مبینہ طور پر کچھ عرصہ قبل گھر میں اکیلی لڑکی مسماۃ(ب)کو اپنی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرتا رہا، جبکہ لڑکی شادی 10 ستمبر کو ہونا تھی کہ مبینہ طور پر اظہر علی نے حسیب علی سے ویڈیو حاصل کرکے لڑکی کے سسرال والوں کو دکھا دی، جس کے باعث شادی اور رشتہ ختم ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...