قانون کی بالادستی اور میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ
بھیرہ(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے اپنے دفتر میں مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران متعلقہ فریقین کو مکمل طور پر سنا گیا، ان کے مؤقف اور پیش کیے گئے شواہد کا جائزہ لیا گیا جبکہ دستیاب سرکاری ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کیسز کی سماعت کے دوران تمام معاملات کو قانون و ضوابط کی روشنی میں پرکھتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کیے اور متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامی معاملات میں شفافیت، قانون کی بالادستی اور میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی اور مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ متحرک ہے ۔ عوامی شکایات اور مختلف نوعیت کے کیسز کو بلاوجہ التوا میں رکھنے کے بجائے مقررہ قوانین کے تحت جلد نمٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز سے رجوع کریں، ان کی شکایات اور درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انتظامی امور میں شفافیت اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments