ڈی پی او آفس میں تعینات کلرک 12 ہزار رشوت لیتے پکڑا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او آفس سرگودھا کی اکاؤنٹ برانچ میں تعینات کلرک ارشد علی 12 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ارشد علی نے میانوالی کے رہائشی عبدالعزیز خان کے بل کی رقم برآمد کروانے کے عوض 12 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، جس پر مدعی کی شکایت کے بعد اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے سرکل آفیسر آصف اقبال کی سربراہی اور جوڈیشل مجسٹریٹ ذکا الحسن کی نگرانی میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزم کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں اس کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلیے گئے ۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments