ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی لیڈیز پارک علاقہ تھانہ قائدآباد میں کھلی کچہری
خوشاب(نمائندہ دنیا )وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازکے ویژن کے تحت عوام کی انصاف تک فوری رسائی یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی لیڈیز پارک علاقہ تھانہ قائدآباد میں کھلی کچہری لگائی۔
کھلی کچہر میں ڈی ایس پی قائدآباد سرکل جاوید اقبال اور ایس ایچ او قائدآباد انسپکٹر اعجاز احمد بھی شریک تھے اس نوقع پرشہریوں کی کثیر تعداد نے انہیں پولیس کے حوالے سے شکایات پیش کیں اور اپنے مسائل نبیان کئے م ڈی پی او خوشان مے موقع پر موجود افسران کو شکایات کے فوری ازالہ مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے ، ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ پولیس اور شہریوں میں فاصلوں کو کم کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔*آج کی کھلی کچہری کا مقصد یہ ہے شہریوں کے مسائل ان کے پاس جا کر سنے جائیں، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا میری اور خوشاب پولیس کی اولین ترجیح ہے ،بعد ازاں ڈی پی او خوشاب نے تھانہ قائدآباد کی زیر تعمیر عماقت کا معائنہ کیا کا اور تعمیراتی کام کے معیار اور پیش رفت کو چیک کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments