منصوبوں کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کیلئے رابطے کریں

منصوبوں کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کیلئے رابطے کریں

منصوبوں کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کیلئے رابطے کریں ایم ڈی واسا نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تمام محکموں کے سربراہان پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کے لیے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں، مقررہ کے پی آئیز کے مطابق کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور فیلڈ میں صفائی کی صورتحال، ویسٹ کلیکشن، ہاٹ اسپاٹس اور دیگر امور کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز محمد عاطف سندھو نے ستھرا پنجاب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے صفائی آپریشن، کے پی آئیز، فیلڈ سرگرمیوں، ریونیو، ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد ابوبکر عمران نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا کے جاری منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت، مکمل کیے جانے والے کاموں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے جاری منصوبوں میں معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز محمد ارشد وٹو نے پرائس کنٹرول، پٹرول پمپس اور ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت و دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے عوامی ریلیف کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن، شجرکاری اور سماجی بہبود سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔ اجلاس میں انسدادِ گداگری، تجاوزات کے خلاف کارروائی اور دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سی ای او ہیلتھ نے مقررہ کے پی آئیز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے صحت عامہ سے متعلق اہداف کے حصول اور ہسپتالوں و مراکز صحت میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ سی ای او ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں جاری اصلاحات، تعلیمی سہولیات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار اور سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے اون سورس ریونیو کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں، مختلف ترقیاتی سکیموں اور ان کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...