ترقیاتی منصوبوں کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے ،کمشنر سرگودھا

 ترقیاتی منصوبوں کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے ،کمشنر سرگودھا

ترقیاتی منصوبوں کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے ،کمشنر سرگودھا نئی سکیموں کیلئے ٹینڈرنگ پراسس سمیت تمام ضروری اقدامات کو فوری مکمل کیا جا ئے

میانوالی (نامہ نگار)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا دورہ میانوالی۔کمشنر سرگودھا نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میانوالی میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مختلف محکموں کے سربراہان موجود تھے ۔اجلاس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن نے نئے و جاری ترقیاتی منصوبوں، مریم نواز میڈیکل کالج کے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت، بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، ستھرا پنجاب پروگرام، صحت و تعلیمی سہولیات کی فراہمی، ریونیو امور کے علاوہ سی ایم ا نیشیٹیو کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر سرگودھا نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے اور نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے ٹینڈرنگ پراسس سمیت تمام ضروری اقدامات کو فوری مکمل کیا جا ئے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو ہدایت کی کہ میانوالی شہر اور تحصیلوں کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی کیلئے مو نو منٹس اور گرین بیلٹس تعمیر کی جائیں۔ کمشنر سرگودھا نے ایم ڈی ستھرا پنجاب کو ہدایت کی کہ وزیرا علیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی اور شہری علاقوں میں بہترین انداز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنا یا جا ئے ۔انھوں نے اے ڈی سی آر کو ہدایت کی کہ ریونیو ریکوری کی سو فیصد وصولیوں،کھیوٹ، میوٹیشن امور، پلس پروجیکٹ اور ریو نیو عدالتی کیسوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...