طلبہ کے لیے لائف سیونگ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں طاہر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز چشمہ بیراج، راجہ مارکی میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام طلبہ کے لیے ایک روزہ لائف سیونگ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے پیرا میڈیکل طلبہ کو سی پی آر، خون بہنے کی صورت میں فوری طبی امداد، زخمیوں کی محفوظ منتقلی اور ابتدائی طبی امداد کی عملی تربیت فراہم کی تربیتی سیشن میں انچارج ریسکیو کندیاں محمد عثمان، ماسٹر ٹرینر محمد عادل، مس اقراء اور دیگر اہلکاروں نے طلبہ کو عملی مشقیں کروائیں ادارے کے ڈائریکٹر سید محمد رمضان شاہ یاسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ریسکیو ٹیم نے ادارے کے نظم و ضبط اور تعلیمی معیار کو سراہا جبکہ انتظامیہ نے ریسکیو 1122 ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments