تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی آگاہی مہم جاری، پمفلٹس تقسیم

تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی آگاہی مہم جاری، پمفلٹس تقسیم

واسا کے شعبہ سٹیزن لائزن کے عملے کا جوہر پبلک ہائی سکول علامہ اقبال کالونی کا دورہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم بلا تعطل جاری ہے ، جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ واسا فیصل آباد کے شعبہ سٹیزن لائزن کے عملے نے گورنمنٹ جوہر پبلک ہائی سکول علامہ اقبال کالونی کا دورہ کیا اور طالب علموں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا۔اس موقع پر سٹیزن لائزن کے عملے نے طلبہ میں ڈینگی مچھروں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے ۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کے جاری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جارہا ہے ۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی مچھروں کی افزائش میں ممکنہ تیزی آجاتی ہے ، جس کے باعث ڈینگی کے تدارک کے لیے ہم سب کو اپنے دائرہ کار میں جامع کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ واسا ہیڈ آفس سمیت دیگر دفاتر، عمارتوں اور پانی کی ٹینکیوں میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، جن کی باقاعدہ نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...