واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ،نصف آبادی صاف پانی سے محروم
دو ہفتوں سے پلانٹ کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
بھیرہ(نامہ نگار)پاک آب کمپنی کے زیر انتظام میونسپل کمیٹی بھیرہ سے متصل واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل خراب ہونے کے باعث شہر کی تقریباً نصف آبادی پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہے ۔اس پلانٹ کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں پینے کے پانی کے حصول کے لیے متبادل ذرائع پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹ کی خرابی کے باعث صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ گزشتہ دو ہفتوں سے معطل ہے اور تاحال پلانٹ کو فعال نہیں کیا جا سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے باعثِ تشویش ہے جبکہ پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے شہریوں کو اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور پاک آب کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی خرابی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تکنیکی خرابی دور کی جائے اور اسے بلا تاخیر فعال کیا جائے تاکہ شہر کی بڑی آبادی کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی بحال ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments