نہری منصوبہ جلالپور کینال پراجیکٹ ضلع جہلم تک محدود

 نہری منصوبہ جلالپور کینال پراجیکٹ ضلع جہلم تک محدود

خوشاب کے کسانوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)اضلاع خوشاب اور جوہرآباد کے دامن مہاڑ کے علاقہ کی بنجر اور ویران اراضی کو قابل کاشت بنانے کیلئے 125سال قبل تجویز کی جانیوالا عظیم نہری منصوبہ جلالپور کینال پراجیکٹ ضلع جہلم تک محدود ہو گیا جس کی وجہ سے ضلع خوشاب کے کسانوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے اور سوال کیا جا رہا ہے کہ ضلع خوشاب کے علاقہ دامن مہاڑ کے مکین اس عظیم نہریہ پراجیکٹ سے کب مستفید ہوں گے ۔ علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلع جہلم میں تحصیل پنڈ دانخان تک نہر کومکمل کر کے پاقاعدہ چالو کر دیا گیا لیکن ضلع خوشاب میں ابھی تک نہر کچی اور اور اس کی ری ماڈلنگ نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اس میں پانی چھوڑنا ممکن نظر نہیں آتا ، انہوں نے کاہ کہ محکمہ اریگیشن سے بار بار پوچھا گیا کہ نہرکی ری ماڈلنگ کا کام کب شروع ہو گا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں ملا ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ضلع خوشاب میں نہر کی کھدائی کے دوران پہاڑی ندی نالوں کی گز رگاہوں کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے مون سون کے دوران پہاڑی ندی نالوں کے سیلابی ریلوں نے راستہ نہ ملنے کے باعث علاقہ میں تباہی مچا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...