پٹواری کا منشی رنگے ہاتھوں گرفتار

 پٹواری کا منشی رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 80 ہزار رشوت، بوگس انتقالات اور سرکاری ریکارڈ کا کھیل، پٹواری کا منشی رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا گیا۔

 اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پٹواری ظفر اقبال کے منشی اور کارِ خاص سیف اﷲ کو 80 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شہری سے جائیداد کا انتقال کروانے کے عوض 80 ہزار روپے رشوت طلب کی گئی تھی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹیم نے نشان زدہ رقم کے ساتھ کارروائی کی اور سیف اﷲ کو رقم وصول کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...