گھریلو ملازمہ صفائی کے گھر کا صفایا کر گئی
گھر سے چار تولہ سونا، چار انگوٹھیاں ،ٹاپس اورخواتین کی قیمتی گھڑی غائب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھریلو ملازمہ صفائی کے گھر کا صفایا کر گئی ، سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی وقاص احمد کے مطابق گھر سے چار تولہ سونے کے زیورات، جن میں چار انگوٹھیاں ،ٹاپس اورخواتین کی قیمتی گھڑی غائب ہوگئی، چوری شدہ سونے کی مالیت تقریباً 18 سے 20 لاکھ جبکہ گھڑی کی مالیت ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے بتائی گئی ہے ، جس پر مذکور ہ شخص نے گھر میں کام کرنے والی عالیہ سمیت دیگر ملازمین سے متعلق پولیس کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسے بالخصوص عالیہ پر شبہ ہے کیونکہ وہ بیڈ روم کی صفائی کرتی ہے تاہم کسی فرد کو حتمی طور پر ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا، پولیس سے تمام متعلقہ افراد سے قانونی طریقے سے تفتیش کرکے چوری شدہ زیورات اور گھڑی برآمد کرنے کی درخواست کی گئی، جس پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments