مزید26 اشتہاری مجرمان سمیت 36 ملزمان کو گرفتار

 مزید26 اشتہاری مجرمان  سمیت 36 ملزمان کو گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مزید26 اشتہاری مجرمان سمیت 36 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے آئس اور غیرقانونی پسٹل برآمد ہوئے ، پولیس نے پکار 15 پر جھوٹی کال کرنے والے 2 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ، ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کے قیام کے لیے سرگودھا پولیس بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...