نوسربا زاسپیشل برانچ کا اہلکار17 ہزارکا پٹرول ڈلوا کر فرار

نوسربا زاسپیشل برانچ کا اہلکار17 ہزارکا پٹرول ڈلوا کر فرار

اے ٹی ایم کے بہانے پمپ ملازم کو ساتھ لے جا کر راستے میں اتار کر رفوچکر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انوکھی واردات، نامعلوم نوسربا زاسپیشل برانچ کا اہلکار17 ہزار روپے کا پٹرول ڈلوانے کے بعد اے ٹی ایم کے بہانے پمپ ملازم کو ساتھ لے جا کر راستے میں اتار کر رفوچکر ہو گیا،بھیر ہ انٹرچینج کے قریب واقع پیٹرول پمپ کے منیجر ندیم اﷲ نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک نامعلوم شخص نے رقم کی ادائیگی کے لیے اے ٹی ایم کارڈ دیا جو کام نہ کرسکا، ملزم نے کہا کہ وہ سپیشل برانچ کا اہلکار ہے بعد ازاں پٹرول پمپ کے ملازم کو ساتھ لے کر شہر کے ایک اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی کوشش کا ڈرامہ کیا، رقم نہ نکلنے پر واپسی کے دوران علی پور سیداں کے قریب ملازم کو یہ کہہ کر اتار دیا کہ منیجر سے بات ہوگئی اور وہ اکاؤنٹ میں رقم منتقل کردے گا، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور پٹرول کی رقم ادا کیے بغیر فرار ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس کی جانب سے گاڑی کے مالک اور ملزم کی شناخت، سی سی ٹی وی فوٹیج اور اے ٹی ایم سمیت دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...