سرگودھا یونیورسٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، وائس چانسلر

 سرگودھا یونیورسٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، وائس چانسلر

اساتذہ کو بھی بدلتے تقاضوں کے مطابق اپنی علمی استعداد میں اضافہ کرنا ہوگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات(ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز، ہلال امتیاز) نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جبکہ تدریس، تحقیق اور انتظامی امور میں بہتری کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے اساتذہ کی کمی پوری کرنے ، طلبہ کے مسائل فوری حل کرنے اور تعلیمی پروگراموں کو دورِ حاضر اور مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وہ ملٹی پرپز ہال کے کمیٹی روم میں شعبہ جات کے سربراہان، ڈینز اور دیگر تعلیمی و انتظامی افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات نے کہا کہ طلبہ یونیورسٹی کا اہم ترین حصہ ہیں، اس لیے ان کی تعلیم و تربیت کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ کلاسز میں اپنی باقاعدگی یقینی بنائیں، طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کرائیں اور معیاری و بامقصد تحقیق پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کے شعبہ جات ایسی پالیسیاں وضع کریں جن کے ذریعے طلبہ کو جدید دور اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جا سکے ۔ اس مقصد کے لیے اساتذہ کو بھی بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق اپنی علمی استعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔وائس چانسلر نے کہا کہ معیاری تحقیق کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ اور ضرورت کے مطابق شعبہ جات کو اضافی وسائل بھی قواعد و ضوابط کے تحت دیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...