انسداد ڈینگی مہم تیز، فیلڈ ٹیموں کو سرویلنس بڑھانے کی ہدایت
انسداد ڈینگی مہم تیز، فیلڈ ٹیموں کو سرویلنس بڑھانے کی ہدایت ڈینگی سیزن شروع ہو چکا ہے اور لاروا کی تلفی کے لیے یہ اہم وقت ہے :اے ڈی سی
خوشاب (نمائندہ دنیا )موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی اقدامات تیز کر دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز جوہرآباد غزالہ کنول کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نبیل سلیم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رؤف گلزار یوسف، فوکل پرسن رانا ساجد اور سی ای او میونسپل کمیٹی خوشاب سندس رابیل سمیت دیگر افسر شریک ہوئے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رؤف گلزار یوسف اور ڈینگی فوکل پرسن رانا ساجد نے اجلاس کو وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غزالہ کنول نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں اور جہاں سے لاروا کی نشاندہی ہو، وہاں ایس او پیز کے مطابق اسے تلف کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سیزن شروع ہو چکا ہے اور لاروا کی تلفی کے لیے یہ اہم وقت ہے ۔ فیلڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر سرویلنس یقینی بنائیں، جبکہ محکمہ صحت، جنگلات، ماحولیات، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے ٹائر شاپس، نرسریوں، قبرستانوں اور تعمیراتی میٹریل تیار کرنے والی فیکٹریوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments