جعلسازی :نائب تحصیلداراور کلرک کی ضمانت خارج
جعلسازی :نائب تحصیلداراور کلرک کی ضمانت خارج ملزمان پر 60 کنال قیمتی سرکاری اراضی منتقل کرنے میں ملوث ہونے کا الزام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 60 کنال قیمتی سرکاری اراضی مبینہ جعل سازی اور غیر قانونی طریقہ کار کے ذریعے منتقل کرنے کے مقدمہ میں اہم پیش رفت، سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا سید داور ظفر علی نے نامزد نائب تحصیلدار شاہد بشیر ڈار اور کلرک گلزار احمد کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ سپیشل کورٹ اینٹی کرپشن سرگودھا میں ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس دوران اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن رائے طفراقبال بھٹی نے پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان پر 60 کنال قیمتی سرکاری اراضی کو مبینہ جعل سازی اور غیر قانونی طریقہ کار کے ذریعے منتقل کرنے میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ پراسیکیوشن نے عدالت کے سامنے مقدمے کے شواہد اور ریکارڈ پیش کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل اور مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد نائب تحصیلدار شاہد بشیر ڈار اور کلرک گلزار احمد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments