کاروباری لین دین میں بہنوئی نے تین کروڑ کی رقم ہتھیالی
کاروباری لین دین میں بہنوئی نے تین کروڑ کی رقم ہتھیالی ملزم نے ٹال مٹول کی اور مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دی، مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کاروباری لین دین میں بہنوئی نے تین کروڑ روپے کی رقم مبینہ طور پر ہتھیالی اور رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر جان سے مارنے کی مبینہ دھمکیاں دینے لگا،بھلوال کے رہائشی محمد حارث نے پولیس کو بتایاکہ ملزم حسین ناصر اس کا بہنوئی اور پہلے سے قابلِ اعتماد جاننے والا تھا، جس نے 22 جون 2025 کو کاروبار کے لیے ایک سال کی مدت پر تین کروڑ روپے کی ضرورت ظاہر کی، جس پر رقم ملزم کے حوالے کردی۔ رقم کی واپسی کے لیے تین کروڑ روپے مالیتی چیک جاری کیا، جو بینک انتظامیہ نے ڈس آنرکر دیابعدازاں 20 جولائی کو دوبارہ جمع کرانے پر بھی چیک کی ادائیگی نہ ہوسکی۔ درخواست گزار کے مطابق رقم کا تقاضا کرنے پر ملزم نے ٹال مٹول کی اور مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دی،پولیس نے عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments