ایک ہی گھر میں ایک ہی رات کودو مرتبہ ڈکیتی
پہلی واردات میں خالی ہاتھ جانے والے ڈاکو 2گھنٹے بعد پھر اسی گھر میں پہنچے اہلخانہ پر اسلحہ تان کر مارنے کی دھمکی دے کر دس لاکھ روپے نقدی لوٹ لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں ایک ہی گھر پر ایک ہی رات میں دو مرتبہ ڈکیتی کی واردات کا انوکھا معاملہ ۔ پہلی واردات میں خالی ہاتھ جانے والے ڈاکو 2گھنٹے بعد پھر اسی گھر میں آن پہنچے اور سوئے ہوئے اہلخانہ پر اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر دس لاکھ روپے نقدی لوٹ کر مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور موقع سے ملنے والے شواہد قبضے میں لے لئے ،بتایا جاتا ہے کہ بھیرہ میں محمد تنویر نامی شخص کے گھر میں ڈاکو پہلی بار آئے اور گھر سے بریف کیس اور بکسہ اٹھا کر لے گئے ، لیکن جب بریف کیس اور بکسہ کھولا تو خالی نکلاجس کے دو گھنٹے بعد ملزمان نے دوبارہ اسی گھر کا رخ کرلیا۔ اس بار ملزمان سیدھا اس کمرے میں داخل ہوئے جہاں گھر کا مالک اپنے اہلخانہ کے ساتھ سویا ہوا تھا،ملزمان نے اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور دس لاکھ روپے نقدی لوٹ لی، واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزید رقم مانگی تو مزاحمت پر فائرنگ کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments