انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والے زرعی گریجویٹس کے اعزاز میں الوداعی تقریب

 انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے  والے زرعی گریجویٹس کے اعزاز  میں الوداعی تقریب

میانوالی (نامہ نگار)محکمہ زراعت توسیع میانوالی کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والے زرعی گریجویٹس کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر محمد اشفاق تھے ۔تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک غلام حرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ایک سال قبل اس ادارے میں آئے تھے تو آپ کتابی علم لے کر آئے تھے ۔لیکن آج آپ عملی تجربہ، کھیت کی مٹی کی خوشبو، اور کسان کی محنت کا احساس لے کر جا رہے ہیں۔ اس ایک سال میں آپ میں لگن، محنت اور سیکھنے کا جذبہ دیکھا گیا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمیشہ اسی جذبہ سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...