عوامی خدمت کو ہر صورت برقرار رکھیں گے ، منیب سلطان

 عوامی خدمت کو ہر صورت برقرار رکھیں گے ، منیب سلطان

میرے آباؤ اجداد نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،سابق صوبائی وزیر

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) سابق صوبائی وزیر منیب سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے جسے ہر صورت برقرار رکھیں گے ، میرے آباؤ اجداد نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا، میں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ بھاگٹانوالہ میرا گھر ہے اور یہاں کے عوام کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا ازالہ ہے۔ اسی جذبے کے تحت عوام سے رابطہ اور خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...