چی رکشہ مسجد کے باہر سے چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم چوروں نے محنت کش کو روزگار کے واحد ذریعے سے محروم کر دیا،علی رضا نے اپنا چنگ چی رکشہ نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد کے باہر کھڑا کیا، نماز سے فراغت کے بعد واپس آیا تو رکشہ غائب تھا۔
متاثرہ شہری کے مطابق اس نے رکشے کی تلاش کی تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا، واقعہ کی اطلاع 15 پر بھی دی گئی۔ پولیس نے علی رضا کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف چنگ چی رکشہ چوری کا مقدمہ درج کرکے مسروقہ رکشہ اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments