خاتون کو مبینہ طور پر راستے میں روک کر دھمکیاں

 خاتون کو مبینہ طور پر راستے  میں روک کر دھمکیاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بچوں کے ہمراہ رکشے میں سوار خاتون کو مبینہ طور پر راستے میں روک کر دھمکیاں اور گالم گلوچ، اورگھر پہنچ کر مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

دین کالونی کی رہائشی سمیرا ذیشان بچوں کے ہمراہ رکشے میں جارہی تھی کہ گل والا پھاٹک کے قریب عبد الحنان نے مبینہ طور پر روک کر خاتون اور اس کے بچوں کو ہراساں کیا، جس کے بعد ملزم مبینہ طور پر گھر کے دروازے پر پہنچا، گالم گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جبکہ گھر کے گیٹ پر پتھراؤ بھی کیا، خاتون نے فوری طور پر پکار 15 پر اطلاع دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...