13 سالہ لڑکی کا مبینہ نکاح، دولہا پہلے سے تین بچوں کا باپ نکلا

 13 سالہ لڑکی کا مبینہ نکاح، دولہا  پہلے سے تین بچوں کا باپ نکلا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 13 سالہ لڑکی کا مبینہ نکاح، دولہا پہلے سے شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ نکلا، جعلی نکاح نامے کا الزام، نئے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت سرگودھا کا پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 تفصیل کے مطابق سرگودھا میں کم عمری کی شادی کیخلاف نئے پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026 کے نفاذ کے بعد سرگودھا میں اس قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج ہوگیا۔ تھانہ سٹی بھلوال میں 13 سالہ ایمن فاطمہ کی مبینہ شادی کے معاملے پر نابالغہ کے والد ناصر حسین کی مدعیت میں مبینہ دولہا فاروق اعجاز، اس کے بھائی محمد رؤف اعجاز،وقاص علی، محمد نواز اور محمد سیف اﷲ سمیت 5 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...