ضلع کونسل کے سپرنٹنڈنٹ کی 41 سالہ ملازمت مکمل ہونے پر الوداعی تقریب

ضلع کونسل کے سپرنٹنڈنٹ کی 41 سالہ  ملازمت مکمل ہونے پر الوداعی تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل حسین احمد رضا چودھری نے ضلع کونسل سرگودھا کے سپرنٹنڈنٹ رانا محمد اکرم کی 41 سالہ ملازمت مکمل ہونے پر منعقدہ الوداعی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

 ڈپٹی کمشنر نے رانا محمد اکرم کی طویل عرصہ محکمہ بلدیات اور ضلع کونسل میں ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رانا محمد اکرم نے اپنی زندگی کے 41 قیمتی سال ضلع کونسل اور لوکل گورنمنٹ کے شعبہ کیلئے وقف کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...